بلوچستان کے متعدد علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جسکے نتیجے میں مختلف واقعات میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے

بلوچستان میں موسلا دھار بارش سے آسمانی بجلی گرنے اور سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور بارش کے دوران آنے والے سیلاب سے 263 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے جن میں سے 91 مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔
صوبے کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں طغیانی آگئی ہے جس کے نتیجے میں سڑکیں زیر آب آنے سے کئی علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes