KhabarBaAsar

ن لیگ کا آخری اقتدار، پھر یہ پنجاب کی ایم کیو ایم بن جائیگی، فیصل واوڈا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا اب شارٹ فارم ہونا چاہیے، پنجاب کی ایم کیو ایم ‘ٹو’، ن لیگ کا یہ آخری اقتدار ہے، اور پیپلز پارٹی کا پورا جسم کڑاہی میں ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ہر روز ایک لفافہ کھولتے ہیں لیکن انہیں لگتا ہے کہ آٹھ دن میں مخلوط حکومت بن جائے گی۔ سیاسی اور جمہوری طور پر یہ ڈیڈ ہیں، حالات اور واقعات کی وجہ سے لاکڈ بھی ہیں۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بنائیں گے اقتدار کے مزے بھی لیں گے، اقتدار کو نوچیں گے اور دبوچیں گے۔ ایکسپائرڈ لیڈروں کا تو آپ نے مزہ لے لیا ہے۔ قوم نے آپ کو بتادیا ہے کہ آپ کدھر کھڑے ہیں اور آپ کی اوقات کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آپ ن لیگ کے لیے بار بار چلا رہے ہیں کہ کانٹوں کا تاج ان کے سر پر پہنا دیا ہے۔ کانٹوں کا تاج ان کے سر پر نہیں، ان کی کرسی پر رکھا اور کہا کہ اس پر بیٹھو، تو جھٹکا بھی آیا ہے اور چیخ بھی نکلی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick