اپنی ریٹائرمنٹ سے چند دن قبل، سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے حکومت سے خواہش ظاہر کی تھی کہ قواعد و ضوابط اور پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے اور صرف ایک مرتبہ کیلئے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کے ان درجنوں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کو پکا (ریگولر) کر دیں جو سپریم کورٹ کے ریسٹ ہاؤسز، لاجز اور رجسٹری میں مینٹی ننس کا کام کرتے ہیں۔
سرکاری دستاویز سے پتہ چلا ہے کہ 22 اگست 2023 کو رجسٹرار سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ میں ہونے والی ایک میٹنگ میں سرکاری افسران کو بتایا کہ چیف جسٹس نے خواہش کی ہے کہ مذکورہ ملازمین کو ریگولر کیا جائے اور اس کیلئے پی ڈبلیو ڈی کے قواعد و ضوابط میں نرمی کرتے ہوئے ریگولرائزیشن کا عمل شروع کرنا چاہیے اور نئی بھرتیوں کے بجائے مذکورہ ملازمین کو ترجیح دی جائے۔

100% LikesVS
0% Dislikes