خبربااثر: لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں ایک گھر سے 11 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ لاشوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

لکی مروت کے دور افتادہ علاقے تپ تختی خیل میں پولیس موقع پر پہنچی جہاں مبینہ طور پر کسی نے ایک گھر میں گھس کر 11 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور گھر کو باہر سے تالا لگا کر فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مکینوں کو تیز دھار ہتھیار سے وار کر کے قتل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی، ان کی بیویاں اور بچے شامل ہیں جب کہ ایک لاش مہمان کی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق بدقسمت مکان مرکزی آبادی والے علاقے سے بہت دور واقع تھا۔ علاوہ ازیں مقامی مساجد سے اعلانات کیے جا رہے ہیں جس میں واقعے کے خلاف احتجاج کی کال دی جا رہی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔

اس سے قبل ایک ہی خاندان کے ایک فرد کو ایک ماہ قبل قتل کیا گیا تھا جس پر مقامی لوگوں نے انڈس ہائی وے بلاک کرکے احتجاج کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes