فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد جاں بحق ہو گئے۔
ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا جبکہ شخص اسپتال منتقلی کے دوران چل بسا۔
تینوں افراد کار پر فیصل آباد سے واپس چک جھمرہ جا رہے تھے۔