KhabarBaAsar

چھ سالہ بچے کو ایئرلائن نے غلط منزل پر پہنچا دیا!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر: امریکہ میں اکیلے سفر کرنے والا چھ سالہ بچہ ’غلط جہاز میں سوار‘ ہو کر اپنی منزل کی بجائے دوسرے شہر پہنچ گیا ہے۔

کیسپر امریکی شہر فیلاڈیلفیا سے فارٹ مائرز، فلوریڈا اپنی دادی سے ملنے جا رہے تھے۔ لیکن وہ فورٹ مائرز سے چار گھنٹے کی مسافت پر اورلینڈو پہنچ گئے۔ انھیں فضائی کمپنی کی طرف سے غلط جہاز پر سوار کروا دیا گیا تھا۔

سپیریٹ ایئرلائنز نے کیسپر کی دادی سے معذرت کی ہے اور بچے کو اورلینڈو تک گاڑی چلا کر آ کر لینے پر اٹھنے والے اخراجات کو ادا کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔

جمعرات کو کیسپر کو اپنی دادی ماریا راموس سے ملنے کے لیے فیلاڈیلفیا انٹرٹیشنل ایئرپورٹ سے ساؤتھ ویسٹ فلوریڈا انٹرنیشنل ایئر پورٹ جانا تھا۔

لیکن کیسپر کو اولینڈو کے جہاز پر بٹھا دیا گیا جو فورٹ مائرز سے 260 کلومیٹر دور واقع ہے۔

اس واقعے نے مشہور ہالی ووڈ فلم ہوم الون 2 کی یاد دلا دی جس میں مرکزی کردار کیون کرسمس پر غلط جہاز پر سوار ہو جاتا ہے اور اپنے گھر والوں سے دور ہو جاتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick