KhabarBaAsar

چپکلی کی ایک نئی نسل دریافت

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

بیجنگ: چین میں سائنسدانوں نے نئی نسل کی چپکلی دریافت کر لی جس کا نام کیلوٹس ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے سائنسدانوں نے کیلوٹس نامی چپکلی کو نئی نسل اس وقت قرار دیا جب انہوں نے محسوس کیا کہ 2009 سے 2022 تک مطالعات کے دوران جمع کیے گئے چھپکلیوں کے نمونوں میں دراصل یہی چھپکلی کی نئی نوع ہے۔

سائنسدانوں کی ٹیم کے ایک رکن یوانگ ہونگ نے کہا کہ 2009 سے 2022 تک ہم نے جنوبی چین میں کئی فیلڈ سروے کیے اور کیلوٹس ورسیکلر نسل کی چھپکلیوں کے متعدد نمونے اکٹھے کیے تاہم بعد میں ہم کو پتہ چلا کہ جنوبی چین اور شمالی ویتنام میں جن نمونوں کو ہم نے کیلوٹس ورسیکلر سمجھا تھا وہ دراصل چپکلیوں کی ایک نئی نسل ہے۔

یوانگ ہونگ نے اس چھپکلی کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کیلوٹس تقریباً 3 انچ لمبی ہے اور یہ جنوبی چین اور شمالی ویتنام میں ٹراپیکل جنگلات میں پائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ چپکلی جنگل کے کنارے پر رہتی ہے اور جب اسے خطرہ ہوتا ہے تو یہ جھاڑیوں میں گھس جاتی ہے یا چھپنے کے لیے درختوں کے تنوں پر چڑھ جاتی ہے۔ جبکہ رات کے وقت یہ جھاڑیوں کی شاخوں پر لیٹ کر سوتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick