KhabarBaAsar

شہر قائد میں طویل انتظار کے بعد بادل برسنا شروع

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا آغاز ہوگیا ہے۔

بحریہ ٹاؤن میں موسلادھار بارش جاری ہے اس کے علاوہ سرجانی ٹاؤن، اسکیم 33، خدا کی بستی اور گلشن حدید میں گہرے کالے بادل چھا گئے اور تیز آندھی چلنا شروع ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 8 جولائی سے کراچی میں مون سون بارشوں کے آغاز کی پیش گوئی کی تھی جس کے بعد آج مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مون سون ہواؤں کی زیر اثر شہر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شہرکا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

Advertisement

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick