KhabarBaAsar

چوہے کے کاٹنے پر لڑکی نے چوہے سے بدلہ لے لیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

انسانو ں سے بدلہ لینا تو سنا تھا لیکن چین میں 𝟏𝟖 سالہ لڑکی نے ہاتھ کی انگلی پر کاٹنے والے چوہے سے ہی بدلہ لے لیا۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق 𝟏𝟖 سالہ لڑکی کو چوہے نے انگلی پر کاٹا تھا جس کے بعد اس نے چوہے کو بھگانے یا مارنے کے بجائے بدلہ لینے کاسوچ کر اسے خود ہی پکڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق چوہے کوپکڑنے کے بعد بدلے کے طور پرلڑکی نے چوہے کے سر پر زور سے کاٹا جس سےاس کے سر پر دانتوں کے نشان بھی بن گئے ہیں۔

چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بعدازاں چوہا مر گیا کیونکہ لڑکی نے اپنا بدلہ لیتے وقت اسے دبوچ کر پکڑا ہوا تھا اور اس دوران اس کا دم بھی گُھٹ گیا تھا،چوہے کو کاٹتے وقت لڑکی کے ہونٹوں پر بھی چوٹیں آئیں جس کا اسے فوری علاج بھی کرانا پڑا ۔

لڑکی کی دوست کا کہنا ہے کہ اپنے اس عمل پر اس کی دوست کو پچھتاوا ہے،اُس لڑکی کا کہنا ہے کہ علاج کرتے وقت ڈاکٹر بھی حیران تھا کہ وہ اس بارے میں کیا کہے اور اس نے اس طرح کا واقعہ اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

واضح رہے یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر حیرانی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ لوگ مذاق بھی اڑا رہے ہیں،اور کئی لوگوں نے اس لڑکی کو اپنے گھر مدعو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ہمارے گھر کے چوہے کا مسئلہ بھی حل کر دیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick