آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے امام کعبہ کا دورہ پاکستانی عوام کیلئے قابل تکریم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے امام کعبہ شیخ صالح عبداللہ بن محمد حمید کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں غزہ اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت کی گئی اور فلسطینی و کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان آمد پر امام کعبہ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کیلئے اعزاز کی بات ہے۔
اور انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے مقدس مقامات ہیں، مسلمانان عالم خادم الحرمین الشریفین کے لئے بھی دلوں میں بے پناہ احترام رکھتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانیوں کے دلوں میں سعودی عرب کیلئے گہری عقیدت رکھتے ہے، دونوں ممالک تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے سمیت اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔
ملاقات میں امام کعبہ نے کہا کہ اسلام امن وبھائی چارے کا مذہب ہے،غلط تشریح کی گنجائش بلکل نہیں۔