KhabarBaAsar

عمر ایوب کے 2 مقدمات میں جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

نسداد دہشت گردی کی عدالت میں عمر ایوب کے خلاف سانحہ 9 مئی کے حوالے سے میانوالی میں درج مقدمات کے کیس کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے عمر ایوب کے 2 مقدمات میں جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیسز کی آئندہ سماعت کیلئے 12 جولائی اور 15 جولائی کی تاریخیں مقرر کردی۔

عدالت پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے وکلاء بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اس موقع پر عمر ایوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور نامعلوم افراد نے میرے گھر پر ریڈ کیا، آئین کا آرٹیکل 7 بڑا واضح ہے جس میں ریاست کون ہے بتایا گیا ہے، ہم کہتے ہیں تمام ریاستی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔

انکا کہنا تھا کہ ریاست وفاقی حکومت، صوبائی حکومت ہوتی ہیں، یہ فارم 47 والی حکومت ہے جو جھوٹ کی بنیاد پر کھڑی ہے، حکومت تو ہی ہے دوغلی اب توقع کرتے ہیں کہ یہ سچ بولیں گے۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملنے گیا تو وہاں موجود نامعلوم افراد نے ہمیں ملنے سے روک دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick