KhabarBaAsar

کراچی میں ڈاکو تاجر سے 80 لاکھ روپے لوٹ گئے!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر: کراچی کے علاقے کورنگی سے سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جہاں دن دیہاڑے تاجر سے 80 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں بینک سے 80 لاکھ روپے نکلوانے والے تاجر کو لوٹ لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے بینک کے اندر اور باہر سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل پر سوار دونوں ملزمان بینک کے باہر انتظار کر رہے تھے جب کہ ایک ملزم ریکی کے لیے بینک کے اندر گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے معائنے کے بعد پولیس حکام نے ایک ملزم کی شناخت سعید عالم کے نام سے کی، سی آر او کے مطابق مختلف تھانوں میں 14 سے زائد مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

پولیس حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور نادرا کی مدد سے ملزم کی شناخت کر لی ہے۔ فی الحال قانون نافذ کرنے والے ادارے مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick