KhabarBaAsar

بلاول بھٹو کا آزاد امیدواروں سے متعلق اہم اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عوام کا شکر گزار ہوں، وہ نکلے اور اپنے ووٹ کا استعمال کیا، پیپلزپارٹی کی کامیابی پر پارٹی کے سپورٹرز اور ووٹرز کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کی چاروں صوبوں میں نمائندگی ہے، ابھی تک تمام حلقوں کے نتائج سامنے نہیں آئے ہیں اور آزاد امیدواروں نے بھی ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیرسٹر گوہر سے رابطہ نہیں ہوا ہے، ہم حتمی نتائج کے انتظار میں ہیں، پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں سے نہیں دیگر کچھ آزاد ارکان سے رابطہ ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی کے ووٹ کے بغیر منتخب نہیں ہو سکتا ہے، ہم مکمل نتائج کے بعد بلوچستان اور وفاق میں حکومت کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیگی قیادت سے ملاقات ہوگی یا نہیں یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں، رات تک ہم لاہور میں جیت رہے تھے، صبح پتہ چلا ہار گئے، میں کسی شخص کے خلاف نہیں ایک سوچ کے خلاف تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزیدکہا کہ ابھی تک پیپلزپارٹی نتائج کے انتظار میں ہے، وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی کا امیدوار تو میں ہی ہوں، اس وقت کوئی بھی اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزیدکہا کہ باقی سیاسی جماعتوں کو فیصلے کرنے دیں، میرا وزیراعظم بننے سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ ہم ایک نئی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں، بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے مفاہمت کا راستہ اپنائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick