کراچی میں سرکاری نرخ سے زائد قیمتوں پر اشیائے خورد و نوش کی فروخت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گراں فروشوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نام پر منافع خوری کا بازار گرم کررکھا ہے جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیرفعال مجسٹریٹس منظر عام سے ہی غائب ہیں۔
تین دنوں میں چکن کی قیمتیں 𝟐𝟕 روپے تک گر گئیں ہیں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے گراں فروشوں کو من مانی قیمتوں کی وصولی کا جواز فراہم کردیا ہے۔
اجناس، دودھ، گوشت مرغی اور سبزیاں بھی من مانے داموں پرفروخت کی جا رہی ہیں۔
ڈالر کے بعد سونے میں بھاری سرمایہ کاری ، مارکیٹ کریش کر گئی ہے
ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون اور اجناس کا غیرقانونی اسٹاک برآمد کیے جانے کے باوجود کراچی میں آٹا دال چینی مہنگے داموں فروخت کیے جارہے ہیں۔
چکی آٹا 𝟏𝟕𝟎، فائن آٹا 𝟏𝟔𝟎، چینی 𝟏𝟕𝟎، چنے کی دال 𝟐𝟒𝟎، سفید چنا 𝟒𝟎𝟎، کوکنگ آئل 𝟓𝟑𝟎، گھی 𝟓𝟎𝟎 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
ڈالر مزید 𝟏.𝟖𝟓 روپے سستا ، 𝟐𝟗𝟓.𝟖𝟎 کا ہو گیا
مرغی کا گوشت 𝟓𝟒𝟎 سے 𝟓𝟖𝟎 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے جبکہ گائے کا گوشت 𝟖𝟎𝟎 روپے کلو بچھیا کا گوشت 𝟏𝟐𝟎𝟎 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے