مرہ پر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے فیصل آباد سے جدہ کے لیے دو طرفہ پروازوں کا آغاز کردیا ہے، ہفتہ وار 2 پروازیں فیصل آباد سے براہ راست جدہ روانہ ہوں گی۔

چیف کمرشل افسر نے پہلی پروازپی کے 763 سے 170 عمرہ عازمین کو رخصت کیا، نوشیروان عادل نے کہا کہ مسافروں کو معیاری سفری سہولت فراہمی کیلئے کوشاں رہتے ہیں، پروازوں سے سعودی عرب میں مقیم افراد کو وطن واپسی کی سہولت میسر آئے گی۔

ترجمان کے مطابق فیصل آباد کی کاروباری برادری نے پی آئی اے کی جدہ کیلئے براہ راست پروازوں کا خیرمقدم کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes