دنیا بھر کے بڑے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اسرائیل کے کہنے پر غزہ جنگ سے متعلق پوسٹیں ہٹانے لگیں ہیں۔

مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے جبکہ اسرائیل کا یہ دعویٰ کئی مرتبہ جھوٹا ثابت ہو چکا ہے کہ وہ صرف حماس کے ٹھکانوں پر حملے کر رہا ہے۔

اب جھوٹے پروپیگنڈے کے بعد اسرائیلی حکام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی پوسٹیں ہٹانے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی درخواست پرفیس بک کی سرپرست کمپنی میٹا اور ٹک ٹاک نے غزہ جنگ سے متعلق ہزاروں پوسٹ ڈیلیٹ کردیں ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes