پاکستان: جھنگ کے صوبائی حلقہ پی پی 127کے پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد دھاوا بول کر بیلٹ باکس اٹھا کر فرار ہوگئے۔

جھنگ میں پولنگ کے دوران مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بولا اور وہاں موجود بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے جبکہ مسلح افراد کی جانب سے پریزائڈنگ آفیسر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ہنگامے کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور پولیس کی بھاری نفری پولنگ اسٹیشن پر پہنچ گئی،پریزائڈنگ آفیسر نے بتایا کہ آزاد امیدوار کی پارٹی کے سپورٹر بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے ہیں اور باکس میں 500سے زائد ووٹ کی پرچیاں موجود تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes