کراچی کے علاقے کورنگی میں شہری نے ہوٹل پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکو سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 𝟐 ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان چائے کے ہوٹل پر بیٹھے شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران ہوٹل پر موجود ایک شہری نے ایک ڈاکو سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا، ڈاکوؤں کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لا کر دوسرا ڈاکو بھی چل بسا جب کہ فرار ہونے والے تیسرے ڈاکو کی تلاش جاری ۔