زیادہ تر افراد بانجھ پن کو خواتین سے منسلک کرتے ہیں مگر متعدد کیسز میں یہ مسئلہ مردوں میں ہوتا ہے۔
اپریل 𝟐𝟎𝟐𝟑 میں عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ میں یہ بتایا گیا تھا کہ دنیا بھر میں 𝟏𝟕.𝟓 فیصد بالغ آبادی کو اپنی زندگی میں کسی وقت بانجھ پن کا سامنا ہوتا ہے۔
ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ہر 𝟑 میں سے ایک کیس میں مردوں میں یہ مسئلہ دریافت ہوجاتا ہے۔
مگر اچھی بات یہ بھی ہے کہ گریاں کھانے کی عادت مردوں کو بانجھ پن سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
آج کل بیشتر افراد کی پسندیدہ وہ غذا جو کینسر کی متعدد اقسام کا خطرہ بڑھاتی ہے
یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
موناش یونیورسٹی کی تحقیق میں گریوں کے استعمال اور مردوں و خواتین کی تولیدی صحت پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔
تحقیق کے دوران اس حوالے سے ماضی میں ہونے والے تحقیقی کام کا تجزیہ کیا گیا ہے۔
𝟒 تحقیقی رپورٹس کے نتائج سے ثابت ہوا کہ روزانہ گریوں کو کھانے کی عادت سے مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
توند نکلنے سے الزائمر امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جدید تحقیق
𝟐 تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ روزانہ 𝟔𝟎 گرام گریوں کے استعمال سے اسپرم کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے۔