KhabarBaAsar

قرضہ دینے والی 111 ایپس بلیک لسٹ کردی گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی میں غیر رجسٹرڈ قرضہ ایپس کے خلاف کارروائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد کی تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایف آئی اے محدود وسائل کے ساتھ سائبر کرائم کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔

ایس ای سی پی میں غیر رجسٹرڈ قرضہ ایپس کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے، 𝟏𝟏𝟏 ایپس کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے سود کے خلاف کارروائی کے دوران 𝟏.𝟖 ارب روپے ضبط کئے ہیں اور کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، ان مقدمات کو منطقی انجام تک بھی پہنچایا جائے گا۔

قبل ازیں تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ آئین پاکستان سود کے خاتمے کی بات کرتا ہے، فیڈرل شریعت کورٹ نے سود کے خلاف فیصلہ بھی جاری کیا لیکن بدقسمتی سے اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick