KhabarBaAsar

غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے 2000 بچوں سمیت 6 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ 𝟏𝟗 ویں روز بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کی شہادتوں کی تعداد 𝟔 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔

عرب میڈیا نے فلسطینی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی بمباری سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 𝟔 ہزار𝟓𝟒𝟔تک پہنچ گئی، جن میں 𝟓𝟎 فیصد سے زائد بچے اور بھی خواتین ہیں۔

فسلطینی وزارت صحت کے مطابق 𝟐𝟒 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 𝟑𝟒𝟒 بچوں سمیت 𝟕𝟓𝟔 فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 𝟔 ہزار 𝟓𝟒𝟔 ہوگئی ۔

فلسطینی وزارت صحت کامزید کہنا ہے کہ غزہ میں شہید فلسطینیوں میں 𝟐 ہزار 𝟕𝟎𝟒 بچے بھی شامل ہیں، اسرائیلی بمباری سے زخمی فلسطینیوں کی تعداد 𝟏𝟕 ہزار 𝟒𝟑𝟗 ہے ۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے 𝟗𝟎𝟎 بچوں سمیت 𝟏𝟔𝟎𝟎 لاپتا افراد کی اطلاع ملی ہے، خدشہ ہے کہ لاپتا افراد تباہ شدہ عمارتوں کے ملبوں کے نیچےا بھی تک دبے ہوئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick