KhabarBaAsar

سعودی وزیر نے اتوار، منگل اور بدھ عمرے کیلئے بہترین دن قرار دے دیے!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر: کرۂ عرض پر موجود ہر مسلمان کی یہ دیرینہ خواہش ہوتی ہے کہ اپنی زندگی میں حج اور عمرے جیسی عظیم عبادت کی ادائیگی کریں لیکن اکثر زائرین دورانِ طواف خانہ کعبہ کے قریب تر ہوکر حجر اسود کے بوسے کی سعادت حاصل نہیں کرپاتے۔

اس حوالے سے سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں زائرین کی یہ مشکل بھی آسان کردی ہے۔ انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے بہترین دن اور اوقات بتائے ہیں۔

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ میں ان دنوں موسم انتہائی خوشگوار ہے۔ عمرے کی ادائیگی کیلئے آنے والے زائرین اتوار، منگل اور بدھ کا چناؤ کرسکتے ہیں کیونکہ ان دنوں رش کم ہوتا ہے۔

سعودی وزیر نے کہا کہ عمرے کیلئے بہتر وقت صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10 اور رات 11 سے 2 بجے کا ہوتا ہے۔ رش سے بچنے والے عمرہ زائرین ان اوقات میں پرسکون عمرے کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب بالخصوص مکہ المکرمہ میں موسم خوشگوار ہونے کے باعث زائرین دسمبر اور جنوری کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان دنوں عمرے کے دوران معمول سے زیادہ رش دیکھنے کو ملتا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick