KhabarBaAsar

اب انڈیا نہیں پکارا جائے گا، نیا نام فائنل!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

بھارت: مودی حکومت نے انڈیا کا نام تبدیل کرکے ’بھارت‘ رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے آئین میں انڈیا کا نام تبدیل کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے 18 ستمبر سے 22 ستمبر تک جاری رہنے والے سیشن میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی آئین میں انڈیا کا مطلب بھارت میں ترمیم کی جائے گی اور اس کا نام صرف ’ری پبلک آف بھارت‘ رکھا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راشٹریا سوام سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے آئین سے انڈیا کا لفظ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ بی جے پی راجیہ سبھا کے ممبر نریش بنسل نے کہا ہے  کہ لفظ انڈیا نوآبادیاتی غلامی کی علامت ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ ملک کے وزیراعظم، صدر اور نائب صدر کو لے جانے والے خصوصی ائیرکرافٹ کا نام بھی بھارت ہے، بھارتی صدر نے جی 20 وفد کے لیے راشٹرپتی بھون سے عشائیے کا دعوت نامہ جاری کیا ہے جس میں پریذیڈنٹ آف انڈیا کی بجائے پریذیڈنٹ آف بھارت لکھا گیا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick