KhabarBaAsar

اسرائیلی ٹینک الشفاء اسپتال کے دروازوں پر پہنچ گئے ، فوجیوں کی مریضوں پر فائرنگ!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر: غزہ کا سب سے بڑا الشفا اسپتال ایندھن، دیگر سہولیات نہ ہونے اور اسرائیلی محاصرے کے بعد عملی طور پر غیر فعال ہو گیا، اسرائیلی فوج نے اسپتال کے دروازوں کے سامنے ٹینک کھڑے کر دیئے۔

اسپتال میں بجلی اور آکسیجن نہ ہونے سے 6 نومولود اور 9 دیگر مریض دم توڑ گئے، الشفا اسپتال کے اطراف حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، اسرائیلی اسنائپر اسپتال میں موجود مریضوں کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ الشفا ہسپتال پر کنٹرول سے شمالی غزہ کے 50 فیصد حصے پر قبضہ ہو جائے گا، اسپتال کے بچوں کے آئی سی یو یونٹ کا انتظام سنبھالنے والے برطانوی ادارے نے بتایا کہ بہت زیادہ بیمار بچوں کو کہیں اور منتقل کرنا پیچیدہ عمل ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اس وقت الشفااہسپتال کے اندر 650 مریض، 500 عملے کے افراد اور ڈھائی ہزار کے قریب بے گھر افراد موجود ہیں، غزہ کے تقریباً تمام ہی ہسپتال عملی طور پر بند ہو چکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick