KhabarBaAsar

پیرس: پولیس کی باحجاب خاتون سے خوفزدہ ہو کر فائرنگ، خاتون زخمی ہوگئیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

پیرس: فرانس میں باحجاب خاتون سے خوفزدہ ہو کر پولیس افسران نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں میٹرو اسٹیشن پر پولیس نے حجاب پہنی خاتون کو دیکھ کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔

زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اپنی حفاظت کے خوف سے ہتھیار استعمال کیے تاہم ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ خاتون کا رویہ کیسا تھا اور گولی کیوں چلائی گئی تھی۔

قبل ازیں مقامی میڈیا نے پولیس میں اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ اس خاتون کا رویہ کسی ممکنہ ’’دہشت گردی کی طرف اشارہ‘‘ تھا۔

مزید ذرائع کے مطابق باحجاب خاتون نے زور زور سے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا تھا جس سے وہاں موجود لوگ بھی خوفزدہ ہو گئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick