KhabarBaAsar

مسلمان مسافر کی موجودگی، سعودی طیارے کو ممبئی میں اترنے نہ دیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبر بااثر:سعودی طیارے میں بنگلہ دیشی مسلمان مسافر کی موجودگی کی وجہ سے بھارت نے ممبئی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سعودی ائیر لائن کی پرواز ایس وی 𝟖𝟎𝟓 ڈھاکا سے ریاض جا رہی تھی کہ بنگلہ دیشی مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ بھارتی فضائی حدود سے گزر رہا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ مسافر کی طبیعت کو مدِنظر رکھتے ہوئے پائلٹ نے طیارے کا رض قریبی ممبئی ایئرپورٹ کی طرف لینڈنگ کیلئے موڑا اور اے ٹی سی ممبئی سے اجازت طلب کرلی ہے۔

ائیر ٹریفک کنٹرولر ممبئی کی طرف سے جواب ملنے تک طیارہ ممبئی کی لینڈنگ اپروچ لے چکا تھا۔ اے ٹی سی ممبئی نے مسافر کی قومیت اور دیگر تفصیلات مانگیں جس پر ممبئی ائیرپورٹ حکام نے بنگلا دیشی مسلمان مسافر کو آف لوڈ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

صورتحال دیکھتے ہوئے پائلٹ نے دوسرے قریبی کراچی ایئرپورٹ کے اے ٹی سی سے رابطہ کرتے ہوئے طیارے کی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ جس کے بعد اے ٹی سی کراچی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ ہے

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick