KhabarBaAsar

کراچی: راشد منہاس روڈ پر واقع آگ سے متاثرہ شاپنگ مال سیل کرنے کا حکم!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی: سینیئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ انویسٹی گیشن سعود مگسی کی جانب سے راشد منہاس روڈ پر واقع آگ سے متاثرہ شاپنگ مال سیل کرنے کا حکم۔

تفتیشی ٹیم کے رکن سعود مگسی نے گزشتہ روز لگنے والی آگ سے متاثرہ شاپنگ مال کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ شاپنگ مال کے بلڈر سے نقشہ طلب کرلیا ہے، دیکھا جائے گا کہ ہنگامی اخراج یا حفاظتی انتظامات تھے یا نہیں۔

سعود مگسی کا کہنا تھا کہ تفتیش کیلئے کمیٹی میں ایک انجینئر کو بھی شامل کیا ہے، کچھ شواہد ملے ہیں لیکن ابھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ تمام متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا گیا ہے، انجینئرز اور ماہرین کے ساتھ دورہ کریں گے۔

ایس ایس پی ایسٹ انویسٹی گیشن نے کہا کہ جو ذمہ داران ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، مقدمے کے اندراج میں کوئی جلد بازی نہیں کی جائے گی۔ مقدمے میں صرف انفارمیشن دی گئی ہے، کوشش کریں گے شفاف تحقیقات کریں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ماہرین کے یہاں آنے اور شواہد جمع کرنے تک شاپنگ مال سیل رہے گا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick