KhabarBaAsar

بجلی کی اووربلنگ سے متعلق ہوش ربا تفصیلات سامنے آگئیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

پروٹیکٹڈ صارفین کو اضافی یونٹس ڈال کر اضافی بلوں کی وصولی سے متعلق پاور ڈویژن کی ہدایت پر نئے بلنگ سسٹم سے لاکھوں صارفین کے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے بلنگ سسٹم سے 3 لاکھ 26 ہزار 350 صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکلے، بجلی کمپنیوں میں “پروریٹا بلنگ سسٹم” کے نفاذ سے لاکھوں صارفین اووربلنگ کا شکار ہوئے جبکہ نئے بلنگ سسٹم سے 10 ڈسکوز کے 3 لاکھ 26 ہزار 350 صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکلے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کے حکم پر ڈسکوز نے پروریٹا بلنگ سسٹم شروع کیا، سسٹم پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کے کنسلٹنٹس کے ذریعے نافذ کروایا گیا، پروریٹا سسٹم اووربلنگ ہی روکنے کے لئے تیار کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سسٹم کے نفاذ سے لاکھوں صارفین کو ایوریج بلنگ کا سامنا کرنا پڑا، سافٹ ویئر نے بلنگ سائیکل کے 30 دن پورے کرنے کیلئے اضافی یونٹس چارج کیے جبکہ پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکلنے سے 3لاکھ 26 ہزار 350 صارفین کو جون میں دگنے بل ادا کرنے پڑے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick