KhabarBaAsar

پنجاب بھر میں کارروائیوں میں سات دہشت گرد گرفتار!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر میں کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ کارروائیاں پنجاب کے بڑے شہروں لاہور، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ سمیت دیگر میں کی گئیں۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بہاولپور میں کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک ہائی پروفائل دہشت گرد کو بھی گرفتار کیا گیا جس کی شناخت معاویہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں میں گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، آئی ای ڈی بم، گولیاں، اسلحہ اور دیگر مواد برآمد ہوا ہے۔

اس سے قبل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اوکاڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) میں دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے بے نظیر روڈ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور بیٹریاں برآمد ہوئی ہیں۔

کالعدم تنظیم سے وابستہ دہشت گردوں کی شناخت عبدالرحمن سکنہ ٹیکسلا اور طلحہ فیصل آباد کے نام سے ہوئی۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے حب ریور روڈ سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا جو مبینہ طور پر کراچی میں اسلحہ اور گولہ بارود کی سپلائی میں ملوث تھا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ ملزم جس کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی ہے، بڑی تعداد میں اسلحہ کراچی لایا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick