KhabarBaAsar

شیخ رشید کو رہا کر دیا گیا!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

پاکستان: انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں رہا کر دیا۔

شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے روز جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوا جبکہ شیخ رشید  کے وکلاء سردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز پیش ہوئے۔

عدالت نے حکم دیا کہ اگر شیخ رشید کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔  عدالت نے شیخ رشید کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ میں جیل میں تھا کچھ پتہ نہیں ،ملک میں کیا ہو رہا ہے ، یہ میرا تیسرا چِلا ہے، الیکشن مہم میں بھی حصہ نہیں لیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick