KhabarBaAsar

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عالم دین قتل!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر: افغانستان کے مشرقی صوبہ کاپیسا کی ایک مقامی مسجد کے پیش امام عالم دین کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کرقتل کر دیا۔

ہفتہ کو صوبائی پولیس ہیڈ کوارٹر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے جمعہ کی صبح ضلع ہیسہ دو کوہستان کے علاقے خمروبہ سلفی میں نامعلوم مسلح افرادنے امام مسجد قاری غلام فاروق پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

افغان نگراں حکومت نے امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے جنگ سے متاثرہ ملک میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick