KhabarBaAsar

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک عرب چینل کے نمائندے کا خاندان بھی شہید ہوگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں عرب چینل الجزیرہ کے بیورو چیف وائل الدحدوح کا خاندان بھی شہید ہوگیاہے۔

مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں فلسطینیوں کی مسلسل نسل کشی جاری ہے۔

فسلطینی وزارت صحت کے مطابق 𝟐𝟒 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 𝟑𝟒𝟒 بچوں سمیت 𝟕𝟓𝟔 فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 𝟔 ہزار 𝟓𝟒𝟔 ہوگئی ۔

اسرائیلی بمباری میں الجزیرہ چینل کے غزہ کے بیورو چیف وائل الدحدوح کی بیوی، بیٹا اور ننھی بیٹی شہید ہوگئے جبکہ خاندان کے دیگر افراد بھی شہید ہوئےہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق الجزیرہ چینل کے نمائندے کا خاندان بھی النصیریہ کے پناہ گزین کیمپ میں موجود تھا۔

الجزیرہ چینل کے نمائندے کی شہید ننھی بیٹی کو گود میں اٹھائے اسپتال سے نکلنے اور شہید بیٹے کی میت کو دیکھنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick