KhabarBaAsar

حساس ادارے پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

پاکستان: 9 مئی واقعات کے سلسلے میں حساس ادارے پر حملے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یونین کونسل 18 کے سابق چیئرمین سجاد حیدر کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ۔

ملزم 9 مئی  کو شمس آباد میں حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کے بعد سے روپوش تھا ۔

حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاون میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہے۔

مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ تاحال روپوش ہیں، مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 78 ہو چکی ہے۔ 

سابق وزیر شہریار آفریدی اور سابق خاتون ایم پی اے کو اس مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick