KhabarBaAsar

ایپل کی تاریخ کا سب سے مہنگا ترین آئی فون 15 پرو میکس لانچ کردیا گیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

آئی فون 𝟏𝟓 کی نئی سیریزآئی فون 𝟏𝟓، آئی فون 𝟏𝟓 پلس، آئی فون 𝟏𝟓 پرو اور آئی فون 𝟏𝟓 پرو میکس پر مشتمل ہے۔

یہ سیریز ایپل کے چیف ایگزیکیٹیو ٹم کروک نے گزشتہ روز ایک ایونٹ میں متعارف کروائی ہے۔

آئی فون 𝟏𝟓 سیریز کی تقریب رونمائی میں نہ صرف ایپل کی جانب سے نیا فون لانچ کیا گیا بلکہ ہیڈفونز اور سمارٹ واچز کی نئی جنریشن کی رونمائی بھی کی گئی ہے۔

ایپل کمپنی نے 𝟏𝟏 سال بعد آئی فون 𝟏𝟓 میں چارجنگ پورٹ کو تبدیل کیا ہے، نئے آئی فون میں چارجنگ پورٹ یو ایس بی سی ٹائپ انسٹال کی گئی ہے۔ یہ تبدیلی ڈیٹا کی منتقلی زیادہ مؤثر اور تیزی سے کرنے میں بھی مدد کرے گی۔

اس سال آئی فون پرو ماڈلز کیلئے ٹائٹینیم کا فریم استعمال کیا گیا ہے جو پچھلے سال کے پرو ماڈلز کے مقابلے ہلکے وزن کے ہوں گے۔ اس نئے ورژن میں پاور بٹن بھی ختم کردیا گیا ہے۔

آئی فون 𝟏𝟓 کا کیمرہ 𝟒𝟖 میگاپکسل کا ہو گا جس میں پریسکوپک لینز ہو گا جو بہتر آپٹیکل زوم فراہم کرتا ہے اور اس سے فون کی موٹائی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اس کے ساتھ ہی کیمرہ سیٹ اپ میں پیری اسکوپ فوٹو کیمرہ وغٰیرہ بھی شامل کیا گیا ہے جس کے بعد آپٹیکل زوم میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick