پاکستان: فیصل آباد میں جڑانوالہ کی مسجد میں اعلان کرکے لوگوں کو اشتعال دلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم یاسین کو منظر عام پر آنے والی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  ملزم مسجد کے اسپیکر پر لوگوں کو جمع ہونے کا کہہ رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ویڈیوز کی مدد سے فسادات میں ملوث مزید ملزمان کی شناخت اور گرفتاریوں کی کوشش جاری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes