KhabarBaAsar

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر آ گئی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے ملک بھر میں کئی برسوں سے التوا کا شکار ای پاسپورٹ کا اجرا شروع کردیاہے۔

جلد ہی اسلام آباد ، لاہور اور کراچی سمیت دیگر انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر ای گیٹ یا اسمارٹ گیٹ بھی لگا دئیے جائیں گے۔

ای پاسپورٹس رکھنے والے مسافر ان اسمارٹ گیٹس سے گزرتے ہوئے امیگریشن پراسس بھی مکمل کر لیں گے۔

پانچ سال کے لیے 𝟑𝟔 صفحات پر مشتمل ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 𝟗 ہزار اور ارجنٹ کی 𝟏𝟓 ہزار روپے ہوگی۔ اور دس سال کی مدت کے ای پاسپورٹ کی نارمل فیس ساڑھے 𝟏𝟑 ہزار جبکہ ارجنٹ کی ساڑھے 𝟐𝟐 ہزار ہوگی۔

پانچ سال کیلئے 𝟕𝟐 صفحات کے ای پاسپورٹ کی نارمل فیس ساڑھے 𝟏𝟓 ہزار اور ارجنٹ کی فیس 𝟐𝟕 ہزار روپے ہوگی۔ دس سال کے لیے 𝟕𝟐 صفحات کے ای پاسپورٹ فیس 𝟐𝟒 ہزار 𝟕𝟓𝟎 ارجنٹ فیس ساڑھے 𝟒𝟎 ہزار روپے ہوگی۔

پاکستان میں کسی بھی پاسپورٹ آفس سے ای پاسپورٹ بنوانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اور جدید ٹیکنالوجی سے بنائے گئے ای پاسپورٹ میں 𝟐𝟎 سے زائد سیکیورٹی فیچرز ہیں۔

ای پاسپورٹ میں پاسپورٹ ہولڈر کا سارا ریکارڈ اور سفری تفصیل موجود ہے۔ جلد ہی یورپ اور امریکا سمیت دیگر ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں میں بھی ای پاسپورٹس بنانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick