KhabarBaAsar

ٹک ٹاکر علیزہ سحر شادی اگلے روز ہی گرفتار!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

پاکستان: معروف ٹک ٹاکراور وی لاگر علیزہ سحر اور ان کے شوہر کو اسلحے کی نمائش کرنے پر شادی کے اگلے روز ہی گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق علیزہ سحر نے دل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کی جن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں سے زیر گردش ہیں، ان خبروں کے مطابق علیزہ نے شادی کیلئے چند شرائط رکھی تھیں۔

معروف وی لاگر کی شادی کیلئے پہلی شرط کے مطابق طلاق کی صورت میں شوہر کو 2کروڑ روپے ادا کرنا پڑیں گے اوروہ اپنے والدین کے ساتھ رہنے کے علاوہ وی لاگنگ کرتی رہیں گی جبکہ آمدن صرف اپنے والدیں کو دیں گی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق علیزہ سحر او ر ان کے شوہر کو اسلحے کی نمائش کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر علیزہ سحر اور اُن کے شوہر کی ایک ویڈیو وائرل تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

جس میں وہ اسلحے کی نمائش کرتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے کارروائی کی اور ٹک ٹاکر کو شوہر کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔

تاہم علیزہ سحر اور اُن کے شوہر نے گرفتاری کے بعد ویڈیو میں نظر آنے والے اسلحے کا لائسنس پولیس کو دِکھایا جس کے بعد اس جوڑے کو رِہا کردیا گیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick