KhabarBaAsar

ابھی جنگ ختم نہیں ہوئی ہم دوبارہ پوری طاقت سے غزہ پر حملہ کرینگے:نیتن یاہو

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو بتا دیا ہے کہ عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل دوبارہ پوری طاقت کے ساتھ غزہ پر حملے شروع کرے گا۔

ایک بیان میں نیتن یاہو نے یہ بھی کہاکہ جنگ بندی میں توسیع کا خیرمقدم کریں گے۔

دوسری جانب حماس کا یہ کہنا ہے کہ فوجی قیدیوں کی رہائی کی قیمت وہ نہیں ہوگی جو شہریوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے ادا کی ہے۔

یہ واضح رہے کہ 𝟕 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 𝟏𝟒 ہزار 𝟖𝟓𝟎 سے زائد فلسطینی شہید اور 𝟑𝟔 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں 𝟒 روز کی عارضی جنگ بندی کا آج آخری روز ہے اور دونوں فریقین کی جانب سے معاہدے کے تحت ایک دوسرے کے قیدیوں کو رہا کیا جا رہا تھا۔

0% LikesVS
100% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick