وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سولر انرجی پراجیکٹ میں سندھ کے 2 لاکھ گھروں کو سولرائز کرنے کے لیے سولر ہوم سسٹم دیں گے۔

سولر ہوم سسٹم معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں 100 یونٹ والےصارفین کو جلد مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ 100 یونٹ والے صارفین کو مکمل ریلیف فراہم کریں۔ اس وقت صوبے بھر میں تقریباً20 لاکھ گھر 100 یونٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، ان صارفین کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام کمپنیوں کے نمائندوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، ہم سندھ کے 2 لاکھ گھروں کو سولرائز کرنےکیلئے سولر ہوم سسٹم دیں گے، یہاں پر 3کمپنیاں ، یو ایس اور چائینیز بیسڈ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک اس پراجیکٹ پر 100 ملین ڈالر کی فنڈنگ کررہی ہے، بی آئی ایس پی ڈیٹا کے تحت کم آمدنی والے گھرانوں کو 2 لاکھ سولر ہوم سسٹم فراہم کیاجائے گا۔

سولر ہوم سسٹمز100-80 ڈبلیو سولر پی وی پلیٹ، کم از کم 18 اے ایچ لیتھیم آئن بیٹری پر مشتمل ہوں گے، سولر ہوم سسٹمز ایک ڈی سی پنکھا، 3 ایل ای ڈی بلب اور موبائل چارجنگ کی سہولت پر مشتمل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے پہلے 50 ہزار سولر سسٹمز اکتوبر میں انسٹال ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ کلین انرجی کے حوالے سےمہم کا حصہ ہے، ہمارے پاس کوئلے کے بڑے ذخائر ہیں، سب سے سستی بجلی ہمارے تھر پراجیکٹ سے فراہم کی جارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ونڈ اور سولر انرجی بھی سندھ میں موجود ہے، سولر کے چار کمپوننٹ ہیں، پہلے راونڈ میں 34سرکاری بلڈنگز کو 21.7میگاواٹ بجلی سولرائز ہو چکا ہے ، دوسرے راونڈ میں 22سرکاری عمارتوں کو 11میگاوٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم کی تخمینہ لاگت تقریباً 55ہزار روپے ہے، اس میں ٹرانسپورٹ ، ٹیکس اور ڈیوٹیز سب شامل ہیں ، حکومت کی جانب سے کم آمدنی والے خاندانوں کو تقریباً 80 فیصد سبسڈی پر یہ سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ کم آمدنی والے گھرانوں کو اس سسٹم میں شامل کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ 2022میں تباہ کن سیلاب اور کوویڈ 19 کے بحران کی وجہ سے یہ منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہوا۔٫

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یکم اکتوبر کے آخر تک50 ہزار ایس ایچ ایس کٹس کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ جائے گی، ایس ایچ ایس سسٹم صرف ضرورت مند گھرانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے انڈیپینڈینٹ ویریفکیشن ایجنٹ کا تقرر کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تقسیم کے عمل کی شفافیت کے لیےصارف آگاہی پروگرام عمل میں لایا جائے گا تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور مستفید حضرات کے حوالے سے معلومات حاصل کی جاسکیں ۔ اس کیلئے 10اضلاع میں 300 سولر ٹیکنیشنز کی تربیت مکمل ہو چکی ہے جبکہ 20 اضلاع میں 600 مزید سولر ٹیکنیشنز کی تربیت کا انعقاد کیا جائے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری کسی بھی قسم کی شکایات کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 021-111-222-262 ڈائل کریں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes