اسلام آباد:(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر خوبصورت خواتین کی تصاویر والے اکاؤنٹ بنا کر لوگوں کو لوٹنے والے تین نائیجیرین باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکیوں کو ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے گرفتار کیا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنے آپ کو یونائیٹیڈ نیشنز آرگنائزیشن کا نمائندہ بتا کر لوگوں کو لوٹتے تھے، ملزمان نے سوشل میڈیا پر شہریوں کو اپنے آپ کو خاتون آرمی آفیسر ظاہر کر کے بھی اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، ملزمان اب تک 5 لاکھ 70 ہزار روپے کے مالی فراڈ کر چکے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 20 موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
100% LikesVS
0% Dislikes