خوشی ہے کہ بیٹے نے ملک کا نام روشن کیا!

پیرس اولمپکس میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والے اتھلیٹ ارشد ندیم کی والدہ نے کہا کہ خوشی ہے کہ بیٹے نے ملک کا نام روشن کیا۔ پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کی کامیابی کے لیے […]

14 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

یوم آزادی 14اگست بروز بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے 14اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب 14اگست کو ملک بھر میں بینک اور تمام مالیاتی ادارے بھی بند […]

ڈالرسستا،دیگر کرنسیاں مہنگی

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیاں مہنگی ہو گئیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے کی معمولی کمی کے بعد 278.69روپے کا ہو گیا۔ کاروباری سیشن کے دوران ڈالر 3 پیسے کی کمی کے بعد […]

لیبر قانون میں ترامیم، کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کریں گی، سعودی عرب

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ لیبرقانون کے کچھ آرٹیکلز میں ترامیم کارکنوں کیلئے زیادہ پرکشش کام کا ماحول پیدا کریں گی۔ کابینہ کی جانب سے جن تبدیلیوں کی منظوری دی گئی ہے انکا مقصد روزگار کے استحکام کو بہتر بنانا، حقوق کا تحفظ، انسانی سرمائے اور تربیت کے مواقع […]

اگست میں صارفین کوماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 77پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا، پاور ڈویژن

پاورڈویژن نے کہا ہے کہ اگست میں جولائی کے مقابلے صارفین کوماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 77 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔ پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ نیپرا نے جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جولائی کے بلز میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ تین روپے 33 پیسے فی یونٹ تھی۔ اگست کے […]

مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 9 اگست سے شروع ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات نے مون سون کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 اگست سے بحریہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کیساتھ ملک میں داخل ہونگی جس کے باعث آئندہ 3 روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید […]

پی آئی اے کا یوم آزادی پر کرائیوں میں نمایاں کمی کا اعلان

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے یوم آزادی پر کرائیوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے ٹورنٹو سے پاکستان آنیوالی پروازوں کی بکنگ پر 14فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق یکم تا14اگست کے درمیان سیٹ بکنگ پر 14فیصد رعایت دی جائیگی، ٹورنٹو سے […]

بلوچستان حکومت کا شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجرا کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور نادرا حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ افتتاحی تقریب کے بعد […]

بنگلہ دیش میں جانی نقصان دیکھ کر دل شکستہ ہوں، صائمہ واجد

بنگلہ دیش کی سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی بیٹی صائمہ واجد نے اپنی والدہ پر آنے والے مشکل حالات کے پیش نظر اہم پیغام جاری کر دیا ہے ۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اپنے ملک بنگلہ دیش جس سے میں بے انتہا محبت کرتی ہوں […]

نیپرا نے بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

نیپرا نے بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں اگست کے بلوں میں کی جائینگی۔قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔ دوسری […]