KhabarBaAsar

ائیرپورٹ پر بوریت سے بچنے کیلئے لاٹری لینے والی خاتون 10 لاکھ ڈالرز جیت گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

فلوریڈا:(ویب ڈیسک) امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون کی پرواز کیا منسوخ ہوئی ان پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی۔

51 سالہ انجیلا کنساس سٹی کی رہائشی ہیں جنہوں نے امریکی ریاست فلوریڈا میں فلائٹ کی منسوخی کے بعد بوریت دور کرنے کیلئے ایک اسکریچ گیم کھیلنے کا فیصلہ کیا اور اسی دوران قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوئی اور وہ 10 لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت گئیں۔

لاٹری کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انجیلا نے لاٹری سے جیتی گئی رقم یکمشت وصول کرنے کا انتخاب کیا جس پر انہیں رقم ادا کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ پرواز منسوخ ہونے پر انہیں کچھ عجیب و غریب واقعہ پیش آنے کا خدشہ تھا جس کے بعد انہوں نے وقت کو دھکا دینے کیلئے اسکریچ آف ٹکٹ نامی کھیل کھیلنے کا ارادہ کیا۔

اسکریچ گیم کھیلنے کی قیمت 30 ڈالر ہے جس میں جیتنے والے افراد ایک ملین سے 948 ملین کے نقد انعامات جیت سکتے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick