KhabarBaAsar

اداکارہ ثروت گیلانی نے کس کو راکھی باندھی؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی کی جانب سے ہندو تہوار رکشا بندھن کے موقع پر ایک شخص کو راکھی باندھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو راکھی کا تہوار منانے سے متعلق اطلاع دی گئی۔

ویڈیو میں ثروت گیلانی اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے ہندو باورچی گھنیش کے ساتھ بیٹھی دیکھی جاسکتی ہیں جس میں انہوں نے اپنے باورچی گھنیش کو ماتھے پر تلک لگاکر راکھی باندھی۔

اداکارہ نے لکھا کہ ہمارے کک گھنیش کے لیے راکھی بندھن، ہر پاکستانی کو ملک میں رہنے والی اقلیتوں کو خوش آمدید اور محبت کا احساس دلانا چاہیے۔


اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر شیئر کی جارہی ہے جہاں متعدد صارفین کی جانب سے اداکارہ کے اس عمل کو اقلیتوں کو محبت کا احساس دلانے کی خاطر سراہا جارہا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick