KhabarBaAsar

ارب پتی شخصیات کی خلا میں پہنچنے کی دوڑ، برطانوی بزنس مین نے میدان مار لیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی ارب پتی بزنس مین اپنی ہی کمپنی کے جہاز میں خلا کی سیر کر آئے۔ ستر سالہ رچرڈ برینسن کمرشل اسپیس شپ میں خلا کی سیر کرنے والے پہلے شخص بن گئے۔ انہوں نے اپنی کمپنی کے خلائی جہاز میں اسپیس کا دورہ کیا۔

رجرڈ برینسن اپنی کمپنی کے کمرشل سپیس فلائٹ پر خلا کا سفر کرنے والے پہلےشخص بن گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پہلی بار ایک مختلف نوعیت کے خلائی جہاز میں کسی نے خلا کا سفر کیا ہے۔ سپیس شپ نے زمین سے اڑان نہیں بھری بلکہ ایک منفرد ڈیزائن والے جہاز نے سپیس شپ کو 44 ہزار فٹ کی بلندی پر جا کر ریلیز کیا جہاں سے خلائی جہاز راکٹ پاور انجن کے ذریعہ زمین کی سطح سے نواسی اعشاریہ نو کلومیٹر بلندی پر گیا۔


اونچائی پر پہنچ کر راکٹ پلین نے انجن کچھ لمحوں کے لئے بند کر دیا، جہاں سپیس شپ میں سوار افراد انتہائی کم کشش ثقل ہونے کے باعث ہوا میں تیرتے رہے۔

راکٹ نے چند لمحوں بعد واپسی کا عمل شروع کیا اور سپیس پلین خیریت کے ساتھ واپس لینڈ کرگیا۔ ٹیک آف سے لینڈنگ کے دوران کل ایک گھنٹے کا وقت لگا۔

سپیس شپ کو دو پائلٹس چلا رہے تھے جبکہ تین ٹیکنیکل ماہرین بھی ہمراہ تھے۔


واضح رہے کہ رچرڈ برینسن نے 2004ء میں خلائی کمپنی ورجن گیلاٹک کی بنیاد رکھی تھی جس نے آخر کار 17 برس بعد پہلی کامیاب کمرشل اسپیس فلائٹ مکمل کی۔

برطانوی بزنس مین نے کاروباری حریف جیف بیزوس کی خلائی کمپنی پر سبقت لے جانے کے لئے اچانک اسپیس کاسفر کرنے کا اعلان کیا۔ جیف بیزوس نے 20 جولائی کو خلا کا سفر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick