KhabarBaAsar

اسلامی تاریخ کا سب سے بڑا قرآن پاک تیار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستانی آرٹسٹ شاہد رسام نے اسلامی تاریخ کا سب سے بڑا قرآن پاک تیار کر کے تاریخ ہی بدل ڈالی۔

خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے شاہد رسام کا تیار کردہ دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کا نسخہ اگلے ماہ دبئی میں ہونے والی’دبئی ایکسپو ‘میں پیش کیا جائے گا۔

شاہد رسام کی جانب سے تیار کیا جانے والا قرآن پاک 1400 سالہ اسلامی تاریخ میں ایلومینیم اور سونے سے لکھا گیا دنیا کا پہلا قرآن پاک ہے۔

روایتی طور پر قرآن پاک کو اب تک کاغذ،کپڑے اور چمڑے پر تیار کیا جاتا رہا ہے لیکن پاکستانی آرٹسٹ نے ایلومینیم اور سونے سے الفاظ لکھ کر ایک نیا تصور متعارف کروایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد رسام کا کہنا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک کراچی میں تیار کیا گیا ہے، فریم کے سائز کو چھوڑ کر قرآن پاک 8اعشاریہ5 فٹ لمبا اور 6اعشاریہ5 فٹ چوڑا ہے۔

شاہد رسام کے مطابق قرآن کے ایک صفحے پر 150 الفاظ درج ہیں جبکہ قرآن پاک کے کل صفحوں کی تعداد550 ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہد رسام اس سے قبل سنہ 2000 میں ایلومینیم اور سونے سے اللہ کے 99 نام تیار کرکے متحدہ عرب امارت کی العین یونیورسٹی سے آرٹسٹ آف دی ایئر ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick