KhabarBaAsar

اسلام آباد ائیر پورٹ پر کپڑوں میں چھپائی گئی 30 کلو ہیروئین برآمد

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)اسلام آباد ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئین کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

کسٹم حکام کے مطابق 30 کلو ہیروئین کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے سعودی ایئر لائن کے ذریعے برطانیہ کے لیے بک کی جانی والی برآمدی کنسائنمنٹ میں چھپا کر رکھا گیا تھا، جسے اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود انسداد منشیات حکام نے کلیئر کردیا تھا۔

کسٹمز حکام نے برآمدی کنسائنمنٹ کی اسکیننگ کے دوران شک گذرنے پر چیکنگ کی اورچیکنگ کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی 30 کلو ہیروئن برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں اس ہیروئین کی قیمت 30 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ہیروئین کو خواتین کے لباس میں مہارت سے چھپایا ہوا تھا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick