KhabarBaAsar

افغانستان سے غیر ملکیوں کو کراچی لانے کا فیصلہ مؤخر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) امریکا کی جانب سے افغان ٹرانزٹ مسافروں کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کراچی لانے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔

امریکا کی جانب سے افغان ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کے منصوبے میں تبدیلی کردی گئی ہے اور افغانستان سے منتقل کئے جانے والے افغانی اور مغربی ممالک کے شہریوں کو اب صرف اسلام آباد لایا جا رہا ہے، جب کہ افغان ٹرانزٹ مسافروں کو کراچی لانے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے، امریکا کی جانب سے افغانستان سے نکالے گئے افراد کو کراچی نہ لانے کا فیصلہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا، اور مسافروں کی منتقلی کے منصوبے میں تبدیلی سے سندھ حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے نکالے جانے والے افراد کی تعداد میں بھی کافی کمی کر دی ہے، تاہم افغان ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کیلئے لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کو فی الحال اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے، اسلام آباد لائے جانے والے افغان ٹرانزٹ مسافروں کم سے کم وقت اور ایئرپورٹ سے ہی ملک سے باہر منتقل کر دیا جائے گا، صرف انتہائی ضرورت پر ہی ٹرانزٹ مسافروں کو اسلام آباد کے ہوٹلز میں رکھا جائے گا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick