KhabarBaAsar

امریکی فوجیوں کی افغان خاتون سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کابل:(ویب ڈیسک) رواں ماہ طالبان کے کابل پر کنٹرول کے اعلان کے بعد ملک چھوڑنے کے خواہشمند ہزاروں افغان اور غیر ملکی شہریوں کا افغانستان سے انخلا جاری ہے۔

اس دوران سوشل میڈیا پر متعدد ایسی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں جنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کر دیا۔

اب برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) سے تعلق رکھنے والے صحافی سہراب سیرت کی جانب سے ٹوئٹر پر کابل ائیرپورٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دو امریکی فوجیوں کی جانب سے افغان خاتون کے ساتھ بدسلوکی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ائیر پورٹ پہنچنے کی خواہشمند خاتون کودو امریکی فوجیوں نے نالے میں دھکا دے دیا ،جس کے بعد نیچے کھڑے شہریوں کی جانب سے افغان خاتون کو سہارا دیتے ہوئے گرنے سے بچایا گیا۔


ویڈیو کے ساتھ درج کیپشن میں صحافی نے بتایا کہ امریکی اہلکاروں کی جانب سے افغان خاتون کو ائیرپورٹ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے نالے میں دھکا دیا گیا۔

67% LikesVS
33% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick