KhabarBaAsar

امید ہے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات سے شفافیت کے نئے راستے کھلیں گے، فواد چوہدری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نامور شخصیات کے مالی امور پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات ’پنڈورا پیپرز‘ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پاناما پیپرز نے دنیا کے بڑے کرپٹ لوگوں کے بیرون ملک چھپائے اثاثوں کو بے نقاب کیا، امید ہے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات سے شفافیت کے نئے راستے کھلیں گے اور کرپشن کی حوصلہ شکنی کی وجہ بنیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان نے امیر ملکوں پر زور دیا کہ غریب ملکوں سے چُرایا گیا پیسہ امیر ملکوں میں چھپانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پنڈورا پیپرز میں یہ تفصیلات آتی ہیں تو عمران خان کے مؤقف کو مزید تقویت ملے گی۔

واضح رہے کہ نامور شخصیات کے مالی امور پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات ’پنڈورا پیپرز‘ مکمل ہو گئی ہیں۔

‘پنڈورا پیپرز’ میں پاناما پیپرز سے زیادہ پاکستانیوں کے نام شامل ہیں جبکہ یہ تحقیقات آج رات پیش کی جائیں گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick