KhabarBaAsar

انسان 18 ہزار سال پہلے کسوری کے انڈے، گوشت کھاتا تھا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

پورٹ مورسبے: (ویب ڈیسک) تاریخ کے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ 18 ہزار قبل کا انسان شترمرغ کے قریبی رشتے دار کسوری کا گوشت بھی کھاتا تھا اور انڈوں سے بھی لطف اندوز ہوتا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی آسٹریلیا، نیو گنی اور دوسرے قریبی جزیروں پر پائے جانے والا پرندہ ’’کسوری‘‘یا’’کیسووری‘ ‘ شتر مرغ کا قریبی رشتہ دار ہے۔ا س کے بارے میں اب انکشاف ہوا ہے کہ آج سے 18ہزار سال پہلے کا قدیم انسان نا صرف اس دیوقامت پرندے کو مرغیوں کی طرح پالتا تھا بلکہ اس کے انڈے اور گوشت کھایا بھی کرتا تھا۔

ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے یہ دریافت کسوری کے اُن ہزاروں قدیم انڈوں کے چھلکوں کا تجزیہ کرنے کے بعد کی ہے جو پاپوا نیوگنی کے پہاڑی جنگلات سے پچھلے کئی سال میں دریافت ہوئے ہیں اور نیوزی لینڈ کے مختلف عجائب گھروں میں رکھے گئے ہیں۔

شتر مرغ کی طرح کسوری کی اونچائی بھی 6 فٹ تک ہوتی ہے ، اس کے انڈے سبز رنگ کے ہوتے ہیں جن کی اوسط لمبائی 14 سینٹی میٹر اور چوڑائی 9 سینٹی میٹر ہوتی ہے

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick